جو بائیڈن سعودی عرب کو سیاسی قیدیوں پرمظالم ڈھانے سے روکیں، سعودی عرب میں قید  سرکردہ عالم دین کے بیٹے نے اہم مطالبہ کردیا

جو بائیڈن سعودی عرب کو سیاسی قیدیوں پرمظالم ڈھانے سے روکیں، سعودی عرب میں قید سرکردہ عالم دین کے بیٹے نے اہم مطالبہ کردیا

سعودی عرب میں پابند سلاسل ایک سرکردہ عالم دین سلمان العودہ کے امریکا میں مقیم بیٹے عبداللہ العودہ نے نو منتخب صدر جوبائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کی سعودی قید سے رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور سعودی عرب کو سیاسی قیدیوں پر مظالم ڈھانے سے روکیں۔

نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں سعودی مبلغ سلمان العودہ کے بیٹے عبد اللہ العودہ  نے  نومنتخب امریکی صدر  جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکام پر سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

عبداللہ العودہ نے موجودہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پرڈاکٹر سلمان العودہ کو اذیتیں دے کر قتل کرنے کی کوشش کا الزام عاید کیا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ سعودی عرب آہستہ آہستہ میرے والد کو مارنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے جس طرح ایک خاتون سماجی کارکن جین الھزلول کو سعودی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی، اسی طرح وہ سلمان العودہ کو بھی سنگین قید کی سزا دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

عرب دنیا کے ڈیموکریسی سنٹر میں خلیجی امور کے ایک محقق العودہ نے مزید کہا اس طرح الہذلول کو جیل کی سلاخوں سے نکالا جاسکتا ہے، ان کے والد سلمان العودہ بھی نام نہاد الزامات کے تحت قید ہیں، سعودی عرب کی حکومت ان سیاسی قیدیوں کو سلامتی کے لیے خطرہ بنا کر انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے نو منتخب امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ سلمان العودہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے