ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کو بھارت سے شادی کی پیشکش

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو نو عمر بھارتی لڑکی نے محبت کااظہار کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی لڑکی کی جانب سے ہمایوں سعید کو شادی کی پیشکش کے بعد سوشل میڈیا پر  دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں، تاہم ہمایوں سعید بھی بھارتی لڑکی کو جواب دیئے بغیر رہ نہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر ایک  بھارتی لڑکی نے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کے نام مختصر  پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔ ٹوئٹر  پر شیئر کیے گئے پیغام میں صارف نے لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟ جانتی ہوں تم شادی شدہ ہو لیکن کیا ہی کروں اس دل کا؟ خاتون صارف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں تمہیں شدت سے چاہتی ہوں، میں تم سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن تمہیں بہت سنجیدگی کے ساتھ چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی صارف نے ہمایوں سعید کے نام پیغام میں  مزید لکھا کہ پلیز مجھے بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس زندگی میں تو یہ ناممکن ہے۔ صارف کی جانب سے شادی کا پیغام شیئر کرتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا آغاز  ہوا، وہیں ہمایوں سعید بھی پیغام کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ خیال رہے کہ ہمایوں سعید نے صارف کی شادی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لیے ان شاء اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے