وزرائے اعلیٰ

کے پی کے اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ تبدیل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے سینئر صحافی ضمیر حیدر نے  انکشاف کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی بھی تبدیلی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور اس حوالے سے قوی امکان ہے کہ اپریل کے مہنیے میں ان دونوں وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کا ضمیر حیدر  نےانکشاف کیا کہ اپریل میں دونوں وزرائے اعلیٰ کی تبیلی ہوجائے گی لیکن کچھ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ وزارئے اعلیٰ کو تبدیل کیے جانے کا فیصلہ تو ہوچکا ہے لیکن شاید انہیں بجٹ کے بعد تبدیل کیا جائے گا ، تاہم زیادہ تر ذرائع کا یہی خیال ہے کہ عثمان بزدار اور محمود خان کو اپریل میں ہی تبدیل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اپنا وزیراعلی لانے پر حمایت کی پیشکش کردی ، پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے ، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی ، اس مقصد کے لیے حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے