دہشتگرد

افغانستان سے 23 دہشتگرد تنظیموں کا پاکستان سمیت 53 ممالک میں دہشتگردی کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 23 دہشتگرد تنظیمیں پاکستان سمیت 53 ممالک میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے، 23 میں سے 17 دہشتگرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں جبکہ یہ تنظیمیں امریکا اور چین سمیت 53 ممالک میں بھی دہشتگردی کرتی ہیں۔ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشتگرد تنظیمیں سرفہرست ہیں۔ افغانستان سے ہی جنداللہ ایران میں، داعش یورپ اور امریکا میں جب کہ حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحریکِ اسلامی ترکمانستان، چین، آئی ایم یو ازبکستان کو نشانہ بناتی ہے، داعش یورپ، امریکا اور حزب التحریر دہشتگردی پھیلاتی ہے جبکہ افغانستان سےجنداللہ ایران میں اور افغانستان سے جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال دہشتگردی کی بڑھتی لہر میں کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا، افغانستان خطے میں دہشتگرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کررہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ردّالفساد سے ٹی ٹی پی تقریباً ختم ہوگئی تھی لیکن افغان طالبان کے اقتدار میں آنے پرٹی ٹی پی دوبارہ متحرک ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے