الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے سیاسی ریلیوں کی اجازت اور یکساں سیاسی مواقع دینے کا کہا ہے، پی ٹی آئی نے گرفتار لیڈروں اور کارکنوں کی فوری رہائی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کے انعقاد پر زور دیا۔ تحریک انصاف نے کہا کہ اس وقت حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ جے یو آئی نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج آچکے۔ حلقہ بندی کا عمل پہلے مکمل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کو مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے