ڈیزائنر

بھارت میں کسانوں کا احتجاج، شوبز شخصیات کی جانب سے حکومت کے حق میں ٹوئٹس کرنے پر فرح علی خان کا اظہار افسوس

ممبئی (پاک صحافت) بھارت میں کسانوں سے متعلق مسائل پر شوبز شخصیات کی جانب سے حکومت کے حق میں ٹوئٹس کرنے پر بالی وڈ اداکار سنجے خان کی بیٹی اور معروف ڈیزائنر فرح خان علی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی ہیرو اور اصلی زندگی کے ہیرو میں فرق ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  اس طرح کی ٹوئٹس تشہیر کا حربہ معلوم ہوتی ہیں، جو بھی وجہ ہو میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتی تاہم آپ لوگوں کو مزید حقیقت پسند ہونے کی ضرورت ہے، لیکن آپ لوگ تو بہت دور چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے خان کی بیٹی اور معروف ڈیزائنر فرح خان علی نے شوبز شخصیات کی جانب سے کسانوں کے احتجاج پر حکومت کے حق میں ٹوئٹس کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے معاملے پر کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے اور ہزاروں کسانوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے ہیں جب کہ 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا، کسانوں کا دعویٰ ہے کہ 26 جنوری سے اب تک 100 سے زیادہ مظاہرین لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر دباؤ میں اضافےکے بعد بھارتی وزیرخارجہ نے ایک بیان میں الزام لگایاکہ مظاہرین کو بین الاقوامی مفاد پرست گروہوں کی حمایت مل گئی ہے اور یہ سب بھارت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کے بعد بالی وڈ اداکارہ اکشے کمار، اجے دیوگن، سنیل شیٹھی اور کرن جوہر سمیت دیگر نے حکومت کے حق میں ٹوئٹس کیں اور کہا کہ احتجاج کی آڑ میں بیرونی طاقتوں کو دخل اندازی کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ خیال رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت دیگر نے بھی اسی قسم کی ٹوئٹس کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے