محمد زبیر

محمد زبیر نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دے دیا

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان کو قوم کے ساتھ مذاق قرار  دے دیا۔  محمد زبیر کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کا دو خاندانوں کی دولت واپس لاکر مہنگائی کم کرنے کا بیان قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان اور ن لیگ کے اہم رہنما محمد زبیر نے وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ حکومت آج تک ایک روپیہ واپس نہ لاسکی اور نہ ہی کوئی منی لانڈرنگ ثابت کرسکی۔

واضح رہے کہ محمد زبیر نے پروگرام میں گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ شہزاد اکبر نے بڑے بڑے دعوے کیے اور ثبوت ڈھونڈنے کے لیے دنیا بھر میں پھرتے رہے مگر ایک کیس ثابت نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ 120 ارب روپے ریلیف پیکیج سے بھی تو خسارہ ہی بڑھےگا، ریلیف پیکیج سے بڑے بڑے مافیا فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے