شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان کا شہباز گل کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعوی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے دعوے پر شہبازگل کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے شہبازگل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی بھی استدعا کردی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے ایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سے دعوی دائر کیا ہے۔

دعوے کے متن کے مطابق شہبازگل نے 31 جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگا کر اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان کے اسٹاف افسر کہلوانے والے شہبازگل نے 14 کروڑ کی رشوت کا الزام لگایا، سائل کے پاس جھوٹے الزامات پر ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ دعوے میں ساکھ کو نقصان پہنچانے پر شہبازگل سے 200 کروڑ روپے کا ہرجانہ دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے