ذوالفقار علی بھٹو

پاکستان کو 1973 کا آئین دینے والے ذوالفقار بھٹو کی آج 95ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کو 1973 کا آئین دینے والے اور  ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 95 ویں سالگرہ  منائی جارہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پیپلز پارٹی ملک بھر میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کریگی جبکہ پنجاب کی مرکزی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹو 5جنور ی 1928کو لاڑکانہ میں سر شاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے برکلے یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی اورسندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے کیرئیرکا آغاز کیا۔ سکندر مرزا کی کابینہ کارکن رہنے کے بعد ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، وزیر اطلاعات، وزیر صنعت اور وزیر خارجہ رہے۔

واضح رہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967میں پیپلزپارٹی کی بنیا د رکھی جو 1970کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی۔انہوں نے اپنے دورحکومت میں پاکستان کو 1973کا متفقہ آئین دیا، پاکستان میں اسلا می سربراہی کانفرنس کا انعقاد ممکن بنایا۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے سانحہ سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنانے کیلئے ملک میں ایٹمی پروگرام بھی شروع کیا۔

1977 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امن وامان کی خراب صورتحال پرضیا ء الحق نے ملک میں مارشل لا نافذ کیا، انہیں ستمبر 1977 میں نواب محمد احمدخان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔1978میں ہائیکورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹوکوسزائے موت کا حکم دیا جسے سپریم کورٹ نے برقراررکھا۔انہیں 4 اپریل 1978 کو روالپنڈی جیل میں پھا نسی دید ی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے