چینی

حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، چینی 110 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

لاہور (پاک صحافت) حکومتی تمام وعدے ہوا میں اڑ گئے، رمضان المبارک جیسے با برکت مہینے میں عوام 110 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بازاروں میں چینی غائب ہو گئی اور  بڑی مشکل سے  آدھا کلو چینی 85 روپے کلو کے حساب سے  مل رہی ہے جب کہ عام اسٹوروں پر چینی 110 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 65 روپے کلو سستی چینی خریدنے کے لیے رمضان بازاروں میں قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں جہاں خریدار کی  انگلی پر نشان لگا کر چینی فروخت کی جارہی ہے۔ عوام کا  شکوہ ہے کہ تذلیل نہ کی جائے اور  دکانوں پرچینی کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔

واضح رہے کہ اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ دکانوں پر 85 روپے کلو چینی کی دستیابی ممکن بنا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود چینی کی مقرر کردہ نرخوں پر عوام کو دستیابی ممکن نہیں ہو سکی ہے  جب کہ ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کے عدم تعاون سے چینی کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے