فیس بک

فیس بک کا جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فیس بک نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔  فیس بک کے مطابق یہ نیا فیچر جو ممکنہ طور پر لوگوں کو گمراہ کن تفصیلات شیئر کرنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ فیس بک کی جانب سے نیوز مضامین کی پوسٹس کو شیئر کرنے سے قبل ایک پوپ اپ ونڈو کے ذریعے مشورہ دیا جائے گا کہ وہ اس لنک کو دوستوں سے شیئر کرنے سے قبل اس مضمون کو پڑھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ اس کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے 6 فیصد عالمی صارفین پر اس فیچر کو آزمایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس فیچر کا مقصد لوگوں کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ وہ کسی بھی مضمون کو شیئر کرنے سے قبل اس کو مکمل پڑھ لیں، صرف ہیڈلائن کو دیکھ کر شیئر نہ کریں۔

واضح رہے کہ فیس بک کے فیچر میں جو پروموٹ نظر آئے گا اس میں 2 آپشن ہوں گے، ایک اوپن آرٹیکل اور دوسرا کنٹینیو شیئرنگ۔ کمپنی کو توقع ہے کہ یہ پروموٹ کچھ افراد کو نیوز اسٹوریز شیئر کرنے سے قبل پڑھنے پر قائل کرسکے گا، تاہم انہیں بغیر پڑھے بھی اسے شیئر کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے