چار سال قبل ایک بیماری ہوئی تھی جس کے باعث 6 ماہ تک ویل چیئر پر رہی، ائمہ بیگ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ چار سال قبل انہیں ایک بیماری ہوئی تھی جس کے باعث وہ 6 ماہ تک ویل چیئر پر رہیں اور ان کی کیموتھراپی بھی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے قبل انہوں نے اس بارے میں بالکل بات نہیں کی ہے لیکن چونکہ وہ اب مکمل صحت یاب ہوچکی ہیں، اسی لیے یہ بات شیئر کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو فلم بارہواں کھلاڑی میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن آپ وہ نہیں کرنا چاہتی تھیں، اس کی کیا وجہ تھی؟ جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ ‘میں ان دنوں آرتھرائٹس نامی سنگین بیماری میں مبتلا تھی جس کے باعث میری ہڈیوں میں سوجن ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میرا چلنا پھرنا بھی مُحال ہوگیا تھا’۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے بیماری کے حوالے سے بتایا کہ ‘میں چار سال قبل 6 ماہ تک ویل چیئر پر رہی اور اسی دوران میں نے پنجاب کا دورہ بھی کیا، اس وقت میرے ایک پاؤں کا سائز 37 تھا اور دوسرے پاؤں کا سائز 38 ہوگیا تھا، گھٹنے، جوڑوں سمیت تمام ہڈیوں میں بہت زیادہ سوزش ہوگئی تھی’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے قریب رکھا گلاس بھی نہیں اٹھا سکتی تھی، میرے بال جھڑنا شروع ہوگئے تھے، وزن بڑھنا شروع ہوگیا تھا کیونکہ ہر صبح میں 12 گولیاں کھاتی تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے