نظام شمسی

جوپیٹر کے برفانی چاندوں کے مشاہدے کیلئے یورپی خلائی ایجنسی کا مشن روانہ

(پاک صحافت) ظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے جوپیٹر کے تین برفانی چاندوں کے مشاہدے کیلئے یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کا خلائی مشن روانہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای ایس اے کے جوپیٹر کے تین برفانی چاندوں کے مشاہداتی مشن کو’جوپیٹر آئیسی‘ اور ’جوس‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ آٹھ سالہ طویل خلائی سفر کے بعد اپنی منزل پر پہنچے گا۔جوس مشن ساڑھے تین سال تک جوپیٹر کے مدار میں گردش کرتے تین چاندوں کالیستو، گینی میڈ اور یورپا پر برفانی تہوں کے نیچے پانی یا سمندروں اور زندگی کی موجودگی کے امکانات سے متعلق شواہد جمع کرے گا۔

واضح رہے کہ یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے روانہ کیا جانے والا مشن نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے سے جڑی کئی پراسرار رازوں کے بارے میں بھی معلومات جمع کرے گا کہ اس بڑے سیارے کا اینوائرمنٹ کس طرح اس کے چاندوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے