اگر آپ ایپل کے نئے آئی فونز کے منتظر ہیں تو اچھی خبر آگئی

(پاک صحافت) اگر آپ ایپل کے نئے آئی فونز کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز سمیت دیگر ڈیوائسز کو منگل 12 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ سال آئی فون 14 اور ایپل واچ الٹرا کو 7 ستمبر کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس سال آئی فون 15 سیریز میں 4 نئے ماڈلز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔ آئی فون 15 سیریز کے ساتھ نئی ایپل واچ، ائیر پوڈز اور آئی پیڈ ٹیبلیٹ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ایپل کے پہلے اگیومینٹڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ ویژن پرو کی بھی مزید تفصیلات بتائے جانے کا امکان ہے۔ اس ہیڈ سیٹ کی جھلک جون 2023 کو پیش کی گئی تھی اور یہ صارفین کو 2024 کے آغاز میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ فون 15 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کافی حد تک گزشتہ سال کے آئی فونز کی طرح ہی ہوں گے۔ مگر اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔ ایک لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز میں ریم کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا جائے گا جبکہ نیا اے 17 بائیونک پراسیسر ان ڈیوائسز کا حصہ ہوگا۔ اس کے مقابلے میں آئی فون 15 اور 15 پلس میں 6 جی بی ریم دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے