جہانگیرترین

جہانگیرترین کا پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ پاور شو کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) جہانگیرترین نے اپنے ہم خیال پارٹی رہنماوں کے ہمراہ سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے انہوں نے آج اپنی رہائشگاہ میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور شوگر ملز کیس کے ملزم جہانگیرترین نے ماڈل ٹاون میں واقع اپنی رہائشگاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں اپنے خیال پارٹی رہنماوں کو دعوت دی ہے جس میں اگلہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس عشائیے میں تیس سے پینتیس اہم رہنما اور اراکین اسمبلی شریک ہوں گے۔

ہم خیال اراکین کا موقف ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف کے حصول کیلئے آواز بلند کریں گے اور جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حامی اراکین کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ پارٹی اراکین ہر طرح کی صورت حال کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے