شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنا اب تک کا بہترین بجٹ فون 12 لائٹ فروخت کے لیے پیش کردیا

کراچی   (پاک صحافت)  چینی موبائل کمپنی شیاؤمی نے اپنا اب تک کا بہترین بجٹ فون 12 لائٹ فروخت کے لیے پیش کردیا۔ خیال رہے کہ کمپنی نے لائٹ 12 کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں پیش کردیا، فون کے بیک پر 3 کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فون کے بیک پر دیے گئے کیمروں میں سام سنگ ایچ ایم ٹو کیمرے کی ٹیکنالوجی کا سینسر دیا گیا ہے جب کہ بیک کیمروں میں الٹرا وائڈ کیمرے کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے بھی اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، سیلفی کیمرے میں بھی سام سنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور اس میں اپریچر لینس کو بہتر بناتے ہوئے نئے فیچر اور سافٹ ویئرز بھی دیے گئے ہیں۔

واضح رہے  کہ شیاؤمی لائٹ 12 کو 6 اور 8 جی بی ریم میں 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری قدرے کمزور یعنی 43 ایم اے ایچ کی دی گئی ہے جب کہ اس میں 67 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے، فائیو جی سپورٹنگ ٹیکنالوجی کے حامل فون میں طاقتور اسنیپ ڈریگن 778 جی کی چپ اور اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ فون کے 6 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 82 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے