پی ڈی ایم رہنما

اپوزیشن کے دو اہم رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی حکومت کو جعلی قرار دے دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو انتخابی اصلاحات کا کوئی حق نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں، جعلی اکثریت کو تسلیم نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی  ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس کے دوران ملکی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول نے کہا کہ پارلیمان کے ذریعے ہی حکومتی پالیسیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ای وی ایم اور احتساب سے متعلق اوانین پر پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل مزید کامیابیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ حکومت کی پارلیمان میں حالیہ شکستیں اپوزیشن کی بڑی کامیابیاں ہیں۔

واضح رہے کہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کل پارلیمنٹ میں پوری قوم کو رسوائی کا سامنا ہے ، اپوزیشن  متفقہ کردار ادا کر رہی ہے ، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن  عوام کے دلوں کی نمائندگی ہے ، ہم جعلی حکومت  کی تجاویز کو کسی قیمت پر بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،  جعلی عددی اکثریت کا سہارا لے کر اگر وہ یہ کام  کرتے ہیں تو ہم  اسے ایک آمرانہ عمل سے  تعبیر کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے