پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر  اداکار  شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

کراچی (پاک صحافت) کینیڈا کے شہر  ٹورانٹو  میں  پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر  اداکار  شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سینئر  اداکار محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ پیش آنے کے بعد  سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے ۔ جاری پیغام میں اداکار شاہد  کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، کل رات  میرا ٹورانٹو میں  ایکسیڈنٹ ہوا،‘۔

واضح رہے کہ شاہدکے مطابق ’میں اپنے دوست ناصر کےگھر کھانے پر جارہا تھا کہ  اس دوران گاڑی سلپ ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بچ گیا‘۔ سوشل میڈیا پر  سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے