مراد علی شاہ

توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب مجھے ڈر نہیں لگتا، وزیر اعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب مجھے ڈر نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا دفاع ارکان اسمبلی، کابینہ ارکان اور عدلیہ کا کام ہے، ان تین کے سوا سب کا کام آئین پر عمل کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے تحت آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب توہین سے انہیں ڈر نہیں لگتا۔ ان  کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے، آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ہے۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ قانون کے تحت وزیراعظم، وزراءاعلیٰ، وزراء پر دوران ڈیوٹی کوئی کیس نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھ سمیت سندھ کابینہ کے تقریباً سب وزراء پر کیسز ہیں، ایگزیکٹیو کی حیثیت سے مجھے کمزور کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں خود کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ ڈلیور کرسکیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ 1973 کا آئین اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے