مریم نواز

پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی ہے۔ فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک منصوبوں میں کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے تھے۔ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔ تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ہے۔ 2020 میں بندش کے بعد 2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ انتظام بہترین جا رہا تھا جو 2019 میں بند ہوگیا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر پاک چین آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنارہے ہیں۔ نواز شریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے