ندا یاسر

ندا یاسر نے طلاق کی بڑھتی شرح کی وجہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے شعور میں اضافے اور برداشت کی کمی کو معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا ٹرولنگ پر کھل کر بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا یاسر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے میزبان کے معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی شرح کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگوں میں برداشت ختم ہوگئی ہے، لوگوں کو شعور آگیا ہے، انہیں اپنے حقوق پتہ چل گئے ہیں، جب زیادتی ہوتی ہے تو لوگ اس کا حل نہیں نکالتے بلکہ الگ ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اگر لوگوں میں شعور بیدار ہوگیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اپنے حقوق کی حق تلفی کے نتیجے میں الگ ہوجائیں، اللہ نے تو یہ نہیں کہا کہ الگ ہوجاؤ، بلکہ اپنے رشتے کو بچانے کے لئے ہرممکن کوشش کرنی چاہئے، برداشت سے کام لینا چاہیئے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میری اور یاسر کی بھی لڑائیاں ہوتی ہے، یہ نارمل ہے جھگڑے ہر گھر میں ہوتے ہیں کیونکہ سب کا اپنا اپنا نظریہ ہوتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے نظریے سے متفق بھی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے