لیاقت بلوچ

عمران سرکار نے کرپٹ مافیا کو تحفظ دیکر عوام کو لاوارث چھوڑدیا، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 انتخابات کے بعد ناجائز حکومت،جھوٹا سونامی اور تبدیلی سرکار کا نعرہ بے نقاب اور ناکام ہو گیا ہے۔ لیاقات بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران سرکار نے کرپٹ مافیا کو تحفظ دیکر عوام کو لاوارث چھوڑدیا اور عوام کو ذخیرہ اندوزوں، چینی ، آٹا ، بجلی ، پیٹرول چور مافیا کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مخلتف مقامات پر سیاسی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا  کہنا تھا کہ قومی سلامتی، جمہوریت، آئین اور پارلیمانی نظام کیلئے حکومت سکیورٹی رِسک بن گئی ہے۔ ہر محاذ پر نااہلی ، بدانتظامی اورعدم حکومت سے حکومتی رِٹ اور ساکھ ختم ہو گئی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتصادی تباہی کے ذمہ داربراہِ راست عمران خان ہیں۔

واضح رہے کہ لیاقات بلوچ نے یہ بھی کہا  کہ پوری قوم مہنگائی، بے روزگاری ، لاقانونیت اور بدترین طرز حکمرانی سے بے زار اور باغی ہو گئے ہیں۔ پٹرول، بجلی ،قرضوں ، کرپشن میں مسلسل اضافہ نے پیداواری لاگت پر ناقابل برداشت بوجھ بڑھا دیا ہے۔ عمران خان حکومت کے پائوں اکھڑ گئے ہیں، حکومت اور ریاست کی سردجنگ خوفناک ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے