سپریم کورٹ

ازخود نوٹس کی سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس مظاہر، جسٹس اعجاز سمیت 4 ججز کی معذرت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کرنے والا 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ کورٹ روم نمبر ون میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس یحییٰ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں اب 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل از خود نوٹس کی آج ہونے والی تفصیلی سماعت تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ عدالتِ عظمیٰ میں از خود نوٹس کی سماعت کے لیے پہلے ساڑھے 11، پھر 12 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے