نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دے دی

(پاک صحافت) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، گلین فلپس نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے 168 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آل راونڈر ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں اس وقت نیوزی لینڈ پہلے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے