شہلا رضا

جن کا دعوی تھا معاملات طے ہیں ان کا حال دیکھ لیا۔ شہلا رضا

لاہور (پاک صحافت) شہلا رضا کا کہنا ہے کہ جن کا دعوی تھا معاملات طے ہیں ان کا حال دیکھ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے لاہور میں کرکٹ گراؤنڈ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا اور بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی نئی سوچ نہیں، کوئی پروگرام نہیں، نیا دور ہے نئے تقاضے ہیں، اہلیانِ پنجاب کو دعوت دیتی ہوں نئی سوچ کو چنو۔

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا کہ پہلے ہمیں صحت کی طرف توجہ دینی ہوگی، ہر ڈسٹرکٹ میں یوتھ سینٹرز بنیں گے، بلاول بھٹو 21 تاریخ کو گراؤنڈ میں ایک بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔ ہم نے کوئلے سے سستی ترین بجلی بنائی ہے، ہمارے ملک میں اللہ کا شکر ہے چار موسم ہیں، بارہ موسم والے پتا نہیں کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوتھ اسکلز کارڈ بنائیں گے، پی پی 162 کے ہمارے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایسے اقدامات سے ڈرنے والے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے