سارہ خان

نامور اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی (پاک صحافت) نامور اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں 8 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں نے رواں برس جون میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلک شبیر نے انسٹاگرام پر بچی کے ہاتھ میں اپنے اور سارہ خان کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ والد بن گئے۔ دوسری جانب گلوکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بچی کا چہرہ بھی دکھائی دیتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ سارہ خان کے ہاتھ میں ڈرپ کینولا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب ان کی اہلیہ کی طبیعت کیسی ہے لیکن انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ فلک شبیر کی جانب سے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش سے متعلق کی گئی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات نے کمنٹس کیے اور انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ مداحوں نے بھی ان کے والد بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے