جام کمال

وزیراعلی بلوچستان کا استعفی دینے سے انکار

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے استعفی دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چار لوگوں کے کہنے پر کبھی استعفی نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، 12 لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا، اتحادی جماعتوں اور بی اے پی کے اکثر ارکان میری حمایت کر رہے ہیں۔ مجھے اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ساتھی 4 بار پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وزراء اپنے استعفے واپس لیں، وزراء نے استعفے واپس نہیں لئے تو ہم نئے وزیر بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے