بلاول بھٹو

تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی نے نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی شدید مخالفت کردی۔ اس حوالے سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔  خیال رہے کہ اس حوالے سے بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے