اداکار فیروز خان

معروف گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دی

(پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ خیال رہے کہ فیروز خان سے متعلق سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

فیروز خان کا اس وائرل اسکرین شاٹ میں مداح کو بتانا ہے کہ وہ آج کل شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔ اس حوالے سے ’جنگ‘ ویب  کی جانب سے اداکار سے بذریعہ فون رابطہ کیا گیا تو فیروز خان نے اس وائرل اسکرین شاٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقیت میں دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں۔ اداکار فیروز خان کا خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے نمائندہ سے کہنا تھا کہ ’آپ بھی میرے لیے لڑکی کی تلاش کر سکتی ہیں، آپ کی نظر میں کوئی لڑکی ہو تو مجھے بتائیے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے