شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کیجانب سے جلد اور صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جلد از جلد اور صاف و شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ اور آئین کے مطابق سیاست کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نام نہاد احتساب کا عمل چل رہا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن قومی احتساب بیورو ملک میں کیا کر رہا ہے؟ نیب سیاست کو توڑنے چھوڑنے کا نظام ہے، گندم، دوائیوں اور آٹے چینی کے پیسے کھا جائیں لیکن نیب نہیں پوچھے گا۔ نیب کو صرف سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے