نثار کھوڑو

اتنا بڑا فارن فنڈنگ کیس ثابت ہونے کے بعد عمران خان نااہلی سے بچ نہیں سکتے، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر اور سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان سیاسی قیادت کو پیغامات بھجوا رہے ہیں کہ کیس نہ بنائے جائیں اور انتخابات وقت پر کروائیں، اتنا بڑا فارن فنڈنگ کیس ثابت ہونے کے بعد عمران خان نااہلی سے بچ نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق نثار کھوڑو نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کی قیادت سے مقدمات ختم کرنے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی احتجاج کی کال اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے، کسی کی ڈکٹیشن پر نہ چلنے کی باتیں کرنے والے عمران خان اب چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کرنے کا دعویٰ کر کے پھر اسٹیبلشمنٹ کو ملوث کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کا بنایا ہوا صدر عارف علوی عمران خان کے بیانیے کی نفی کرتا ہے، عارف علوی کا یہ کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے پیچھے کسی کا اشارہ نہیں تھا معنی خیز ہے، عارف علوی نے عمران خان کے سازشی بیانیے کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تضاد کا مجموعہ ہے، ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے