جاوید لطیف

اب تو دنیا کے معروف اخبارات بھی عمران خان کو بے نقاب کررہے ہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اب تو دنیا کے معروف اخبارات بھی عمران خان کو بے نقاب کر رہے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کئی سالوں سے لٹکا ہوا ہے۔ 18سے 25 سال کے نوجوان کو گمراہ کرنے میں عمران خان کا کردار ہے۔ اب تو دنیا کے معروف اخبارات بھی عمران خان کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ گھڑی تک نہ چھوڑنے والے کو صادق اور امین نہیں کہہ سکتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے