ادکارہ مریم نفیس

مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس قومی کرکٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں اور جرمانہ عائد کرنے پر پی سی بی پر برس پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں اداکارہ نے اعظم خان کی تصویر ان پر جرمانہ عائد ہونے کی خبر کے ساتھ شیئر کی اور کھلاڑی پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پوری دنیا فلسطین کے حق میں کھڑی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں، ہم اسرائیل کو تسلیم تو نہیں کرتے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے لوگوں کو حق کا ساتھ دینے بھی نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے اعظم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مجھے آپ کی اخلاقیات اور فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے۔ اداکارہ کی جانب سے کھلاڑی کے دفاع میں شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں کرکٹر اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2023ء کے دوران اپنے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس کی وجہ سے پی سی بی نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے