زمین

زمین کانیا ٹروجن سیارچہ مستقبل کے خلائی سفر کا معاون

چلی (پاک صحافت) ماہرین فلکیات کی جانب سے زمین کے مدار میں موجود ایک چھوٹا سیارچہ دریافت کیا گیا ہے جو تقریباً ایک کلو میٹر چوڑا ہے۔ اس قسم کا دریافت ہونے والا یہ دوسری خلائی شے ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر یہ سیارچہ مستقبل کے خلائی سفروں میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مہینے کے شروع میں نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق  2020 XL5 نامی یہ سیارچہ زمین کے مدار میں 4000 سال تک پھنسا رہے گا۔ اس کے بعد یہ مدار سے نکل جائے گا اور ہمارے نظامِ شمسی میں کہیں چلا جائے گا۔ زمین کا یہ نیا ٹروجن سیارچہ لیگرینج پوائنٹ 4 میں ایک بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے جو سیارے زہرہ کی نسبت سورج کے زیادہ قریب ہوتا ہے اور مریخ سے زیادہ دور ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ایلیکانٹ کے پوسٹ ڈاکٹورل محقق ٹونی سانٹانا-روس نے 2020 XL5  پر کی جانے والی نئی تحقیق کی رہنمائی کی۔ ان کی ٹیم نے سیارچے کی نشاندہی پین-اسٹارز آبزرویٹری کا استعمال کرتے ہوئے دسمبر 2020 میں کی۔ یہ 1.8 میٹر طویل ٹیلی اسکوپ ہوائی کے علاقے ماؤی میں نصب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے