لاہور میں سائرہ آرٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں سائرہ آرٹس اکیڈمی کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر، پروفیسر ظفر فرانسس، موسیقار نوید ناشاد، محسن جعفر اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اکیڈمی کی بانی ڈائریکٹر سائرہ پیٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نئے فنکاروں کی جانب سے پاکستان میں آرٹس اکیڈمی کا مطالبہ بہت پرانا تھا۔ نئی نسل کو موسیقی کے میدان میں راستہ بنانے کےلیے ہم نے لاہور میں سائرہ آرٹس اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئی نسل کی بھرپور رہنمائی کریں گے۔ میں لندن میں رہتی ہوں لیکن اپنے پاکستانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہوں۔ سائر پیٹر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر جمال شاہ کا شکریہ کہ وہ ہماری دعوت پر اسلام آباد سے لاہور تشریف لائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار نے سید جمال شاہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے گیت اور غزلیں بھی سنائیں۔ سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں موسیقی اور آرٹس کی قدر نہیں کی جاتی وہ معاشرے انتشار کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے