حنیف عباسی

موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھا دی جائے۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کی مدت ایک سال بڑھا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے ہے اسمبلی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے، حکومت کو چیزیں بہتر کرنے کیلئے مزید ایک سال دیا جانا چاہیے۔ ایک ڈپارٹمنٹ نے عمران خان کے خلاف 11 کیسز بنا کر بھیجے ہیں، شہباز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں، مریم جیل جاسکتی ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں جیل میرا گھر، ہتھکڑی زیور ہے تو اب صبر کریں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نگراں وزیراعلی کے پی کی تعیناتی پر فریقین نے کہا بہت غیرجانبدار شخصیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے