شہباز شریف

سیلاب سے جو تباہی ہوئی وہ ہمارے معاشی وسائل سے بہت زیادہ ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے جو تباہی ہوئی وہ ہمارے معاشی وسائل سے بہت زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مون سون میں شدید بارشوں اور پھر سیلاب کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سیلاب کے باعث ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا۔ میں نے زندگی میں اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی۔ پاکستانی عوام ماحولیات کے متاثر ہونے سے اپنے ہی ملک میں مہاجر بن کر رہ گئے، اس موقع پر عالمی برادری کی عطیات اور فنڈ دینے کے وعدے ناکافی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی پر الزام عائد نہیں کرتے مگر یہ تباہی ہماری وجہ سے نہیں آیا، کیا مجھے کشکول اٹھا کر مدد کی بھیک مانگنی چاہئے، چین، پیرس کلب سمیت تمام غیرملکی قرضوں کی معطلی پر بات چیت جاری ہے، ہم مالی معاونت کی بات کررہے ہیں نہ کہ مزید قرضوں کی، امیر ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کی تباہی سے نمٹنے کیلئے 100 ارب ڈالرز فنڈ میں دینے کا وعدہ کیا، وہ رقم کدھر ہے؟، جن ممالک نے وعدہ کیا ان کیلئے اسے پورا کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے