مرتضی سولنگی

سعودی ولی عہد کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ نگراں وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ جی 20 کانفرنس کے لیے بھارت جانے والے سعودی ولی عہد پیر 11 ستمبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے وہاں سے روانہ ہوں گے۔

مرتضی سولنگی نے چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے حوالے سے کہا کہ 90 دن میں انتخابات کامطالبہ بلاول کا آئینی حق ہے۔ ڈالر، تیل اورمنشیات فروش مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی، پودے ہم لگا دیں گے، پھل کوئی بھی کھائے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ اشیڈول میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے راشٹرپتی بھون میں بھارتی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے