عظمی بخاری

کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادی،  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کسان دشمن حکومت نے ایک بار پھر کسانوں کو سبز باغ دکھائے۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  3 سال زراعت کو تباہ کرنے کے بعد ان کو کسانوں کا خیال آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل تک کسانوں کو شیلنگ اور گولیاں مار رہےتھے، آج ان کی تعریفیں کررہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج بھی 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں جیسا نعرہ ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پنجاب کے 3 کسانوں کا دن دیہاڑے قتل بھی عثمان بزدار کے سر ہے۔ عمران خان ٹیوب ویل کی بجلی کا ایک یونٹ21 روپے کا کرکے کس منہ سے کسانوں کے پاس گئے۔ زرعی ادویات، کھادیں اور زرعی آلات مہنگی کرنے کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے