سیلاب

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثر مزید 119 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کاری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب و شدید بارشوں سے متاثر مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب اور بارشوں کے نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 119 افراد زندگی کی بازى ہارے ہیں جس کے بعد 14 جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1061 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اين ڈى ايم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتین اور 348 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کل زخمیوں کی تعداد 1527 ہوگئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ زخمی افراد میں سرفہرست ہے، سندھ میں تعداد 1009 پہنچ گئی جبکہ کے پی 282، پنجاب 105 اور بلوچستان میں 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے