لڑاکا طیارے

برطانیہ، اٹلی اور  جاپان کی جانب سے مصنوعی ذہانت والے نئے لڑاکا طیارے بنانے کے منصوبے پر عمل شروع

کراچی (پاک صحافت) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کا ملک اٹلی اور جاپان کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت والے نئے لڑاکا طیارے بنائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ بغیر پائلٹ بھی اڑ سکے گا اور اس میں میزائل مارنے کی بھی صلاحیت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشترکہ منصوبے کا مقصد برطانیہ میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا اور دونوں ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کے نئے لڑاکا طیاروں کو بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ نیکسٹ جنریشن کا لڑاکا طیارہ 2030 کی دہائی کے وسط تک تیار ہو جائے گا جو جدید اسلحے سے لیس ہوگا اور  ٹائفون جیٹ کی جگہ لے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پراجیکٹ میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی گنجائش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے