سراج الحق

گھروں پر حملے کرنا اسلامی کلچر ہے نہ سیاسی و جمہوری۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ گھروں پر حملے کرنا اسلامی کلچر ہے اور نہ ہی سیاسی و جمہوری، سندھ ہاوس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی سیاست بند گلی میں داخل ہوگئی، حکومت اور اپوزیشن کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ ملک جلاو گھیراو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، جمہوریت کے تسلسل کے لیے ضروری ہے کہ مسائل کا سیاسی و آئینی حل تلاش کیا جائے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آئینی حل کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنا، جمہوری رویوں کی نفی ہے۔ نظریاتی و اصولی سیاست ناپید ہے، سیاسی افراتفری کا نقصان ہمیشہ جمہوریت کے خاتمے کی صورت میں ہوتا ہے۔ سیاست دانوں کے درمیان لگی مفادات کی آگ سے پوری قوم جل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے