جوریہ سعود

عورت مارچ کا کوئی فائدہ اب تک نہیں دیکھا، اداکارہ جویریہ سعود

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے عورت مارچ کی حمایت کرنے والوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ کا کوئی فائدہ اب تک نہیں دیکھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مظلوم خواتین کے لیے نعرے لگانے کے بجائے ان کے مسائل کا پرامن حل تلاش کریں کیوں کہ مارچ میں جتنی خواتین شامل ہیں وہ خواتین تعلیم یافتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران جویریہ سعود نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکالے جانے والے مارچ سے متعلق گفتگو کی۔جس کے دوران انہوں نے کہا کہ بینرز اٹھانے اور نعرے لگانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، اگر آپ واقعی مظلوم خواتین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مظالم کو بند کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ جویریہ سعود خواتین مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر چہ مظلوم خواتین کے لیے آواز اٹھاتی ہیں جو کہ اچھی بات ہے لیکن اس آواز کا اب تک میں نے کوئی فائدہ ملتے نہیں دیکھا، مارچ میں شامل کسی بھی خاتون کو مظلوم خواتین کی مدد کرتے نہیں دیکھا، اگر ان خواتین کے نعرے ان کی مدد کرسکتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے