حمزہ شہباز

سیاست میں کسی پارٹی کے لیے دروازے بند نہیں کیے جاتے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن قائد نواز شریف اور  پارٹی صدر شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ خیال رہے کہ پی پی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایوان کا حصہ ہے اور بطور اپوزیشن اس کا اپنا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اپنے حالیہ بیان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کوئی جماعت پی ڈی ایم میں رہے یا نہ رہے سب اپوزيشن کا حصہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ  سیاست میں کسی پارٹی کے لیے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہاکہ  جھوٹے دعوے، سبز باغ دکھانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، اس وقت غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ ہم نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، پاکستان کی ترقی کے لئے سب کچھ برداشت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے