مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی قومی جماعت نہیں بلکہ سیاسی یتیموں کیلئے پناہ گاہ ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی قومی جماعت نہیں بلکہ سیاسی یتیموں کے لئے ایک عارضی پناہ گاہ ہے، قومی جماعت پیوندکاری کے ذریعے قائم نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎پرچیوں، سفارش، بھرتی کوٹے سے فیض یاب ہونے والے کچھ عرصے بعد بے روزگار اور سیاسی یتیم بن کر در بدر ہورہے ہوں گے۔ سیاسی یتیموں کی پناہ گائیں قومی جماعتیں نہیں کہلاتیں۔ قومی جماعتیں آر ٹی ایس بٹھا کر اقتدار میں نہیں آتیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کا صبح، دوپہر، شام، رات بس ایک ہی راگ ہے شہباز، شہباز، شہباز۔ نوازشریف پنجاب حکومت کی سفارش پر عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے ہیں۔ نوازشریف علاج مکمل ہونے اور ڈاکٹرز کی اجازت پر ہی واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل سے بیان حلفی پر کارروائی کے لیے حکومت کا کہنا، نیب نیازی گٹھ جوڑ، ایف آئی اے کی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔ شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا لگایا کوئی الزام ثابت نہ ہوا، اس لیے اب یہ مزید گھٹیا اور چھوٹی حرکتوں پہ اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے