عمران عباس

عمران عباس کا ٹام کروز سے متاثر ہوکر ہوا بازی سیکھنے کا انکشاف

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ٹام کروز سے متاثر ہوکر جہاز اُڑانا سیکھا تھا۔ خیال رہے کہ عمران عباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں ٹام کروز کو جہاز اُڑاتا دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا اور میں نے سوچا کہ میں بھی جہاز اُڑا سکتا ہوں لیکن میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ میری کسی بھی ایک چیز میں زیادہ دیر تک دلچسپی برقرار نہیں رہتی اس لیے میں نے جہاز اُڑانا سیکھا لیکن پھر زیادہ دیر تک میرا یہ شوق برقرار نہیں رہا۔ اداکار نے بیرون ممالک سفر کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک آرکیٹیکٹ ہوں تو میں جہاں بھی جاتا ہوں تو سب سے پہلے میں وہاں کے آرٹ اور آرکیٹیکچر کا مشاہدہ کرتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ویسے تو دنیا کے کئی ممالک میں بہت شاندار ایئر پورٹس بنے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک میں جتنے بھی ممالک گیا ہوں ان میں سب سے زیادہ میں بھارت میں دہلی کا ایئرپورٹ دیکھ کر متاثر ہوا کیونکہ وہاں کے لوگوں نے اپنے ایئر پورٹ کے انفراسٹرکچر کے ذریعے بہت زبردست انداز میں اپنی ثقافت، معیشت اور اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے