سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت تاریخ کی نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تاریخ کی نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ ڈنگ ٹپائو پالیسی سے ملک نہیں چلتے۔ ایک طرف آئی ایم ایف کی شرائط کی تلوار لٹک رہی ہے تو دوسری جانب دھڑا دھڑ قرضے لیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کا خلا تمام حدیں پار کر گیاہے ۔ رمضان سے قبل مہنگائی کی خوفناک لہر نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔ سرکاری ملازم ، کسان ، مزدور ، چھوٹے تاجر پریشان ہیں ۔ نوجوان اور طلبہ مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں ۔ ایماندار اور نیک لوگ آگے آئیں گے تو پاکستان ترقی کرے گا ۔ مافیاز نے ملک کو کھوکھلا کردیا۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ وقت آگیاہے کہ ملک کی کشتی کو بھنور سے نکالا جائے ۔ سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم اپنے کیے گئے وعدوں میں سے ایک پر بھی نیک نیتی سے عملدرآمد کرتے تو حالات میں کچھ نہ کچھ بہتری آتی اور قوم اس قدر بد دل اور مایوس نہ ہوتی جتنی اس وقت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر کھلواڑ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے