شہباز شریف

بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز، بالخصوص صنعتی شعبے سے مشاورت پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت کار اور سرمایہ کار وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اس کے علاوہ احد چیمہ، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سید نوید قمر، احسن اقبال، مصدق ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے، میں بذات خود یقینی بناوں گا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے، بڑے اور برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ گزشتہ حکومت نے اپنی حکومت بچانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدہ توڑا جس کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بالخصوص صنعتوں کو بھگتنا پڑا، قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے ان کی پیداواری لاگت مزید کم کرے گی، حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے