محسن نقوی

اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے، مغرب میں ان کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیے، مغرب میں ان کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہر روپ میں قابل عزت اور قابل احترام ہے، دین اسلام میں خواتین کو مکمل حقوق دیے گئے ہیں۔

نگراں وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم نے خواتین سے حسن سلوک کی تلقین کی، حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللّٰہ تعالی عنہا کی حیات پاک خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو، مریم مختار، ارفع کریم، ملالہ، عاصمہ جہانگیر سب کے لیے مشعل راہ ہیں، حکومت پنجاب خواتین کے لیے ہر شعبے میں ترقی کے یکساں مواقع اور سازگار ماحول کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشرے کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عالمی دن پر خواتین کے حقوق کا تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے