عدنان صدیقی

عدنان صدیقی کا فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے مقبول ترین اداکار عدنان صدیق نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غزہ میں صرف اداسی رہ گئی ہے۔ جنگ بندی ہوگئی لیکن کس قیمت پر؟ مجھے جوابات کی تلاش ہے۔‘ یاد رہے کہ رہے کہ 11دن حملے اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین پر 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت سے ہونے والی بڑی تباہی کے بعد جنگ بندی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر جاری ایک بیان میں لکھا کہ ’ بندوقیں خاموش ہو گئیں ، مائیں اپنے بچوں کو اور بچے اپنے گھروں کی تلاش کر رہےہیں۔ دھول بیٹھ گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے فلسطین میں ہونے والے ناقابلی تلافی نقصان کے بعد جنگ بندی کے اعلان پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے